ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / سی پی آئی نے ریل بجٹ کے الحاق کونجکاری کی سمت میں ایک قدم بتایا

سی پی آئی نے ریل بجٹ کے الحاق کونجکاری کی سمت میں ایک قدم بتایا

Sat, 24 Sep 2016 20:25:11  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،24ستمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سی پی آئی نے ریل بجٹ کا الحاق عام بجٹ کے ساتھ کرنے کے حکومت کے فیصلے پر آج فکر ظاہر کی اور الزام لگایا کہ یہ شعبہ میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا راستہ کھولنے اور ریلوے کی نجکاری کی طرف سے ایک قدم ہے ۔سی پی آئی نے ایک بیان میں دعویٰ کیاکہ یہ پالیسی کمیشن کی ایک کمیٹی کی ایک سفارش ہے کہ ہندوستانی ریلوے کو نہ صرف براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری بلکہ کمرشیل کیلئے کھول دیاجاناچاہئے۔سی پی آئی نے کہا کہ تازہ ترین فیصلے نے ریلوے کے عوامی شعبہ کے کردارپر کئی سوالات اور خدشات اٹھائے ہیں۔سی پی آئی نے پارلیمنٹ میں بحث کئے بغیر’’منمانے طریقے‘‘ سے یہ فیصلہ کرنے کیلئے حکومت پر نشانہ لگایا۔


Share: